ثانیہ مرزا نے طلاق کا سوگ ترک کردیا، نئے عزم کے ساتھ دی کپل شرما شو میں شرکت


ممبئی(قدرت روزنامہ)سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ایک بار پھر ’دی کپل شرما شو‘ میں انٹری کی جھلک شیئر کی ہے۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا ٹرینڈ ’اپریل ڈمپ‘ کا کچھ تصاویری سلسلہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا جس میں موجود پہلی تصویر نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔
ثانیہ مرزا تصویر میں سرخ شرٹ زیب تن کیے، بڑی بالیاں پہنے ہاتھ میں چائے کا کپ پکڑے اپنے مخصوص انداز میں صوفے پر بیٹھی ہوئی ہیں۔تصویر میں ثانیہ مرزا پرسکون دکھائی دے رہی ہیں، جس سے اندازہ ہو رہا ہے کہ وہ اب اپنے پرانے غم بھول کر آگے کی جانب بڑھ رہی ہیں۔
اس سے قبل بھی ثانیہ مرزا نے عید کے موقع پر اپنے بیٹے اور فیملی کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں اور اسمیں بھی وہ کوش اور مطمئن نشر آرہی تھیں۔مداحوں کی جانب سے ہمیشہ ان کی تصاویر کو پسند کیا جاتا ہے۔ اور وہ انہیں خوش دیکھنا چاہتے ہیں۔
ثانیہ مرزا اس سال کے شروع میں اس وقت سرخیوں کی زینت بنیں، جب ان کے پاکستانی کرکٹر شوہر شعیب ملک نے پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کا اعلان کردیا تھا۔

اس اعلان کے بعد پاکستانی عوام کی ہمدردیاں ثانیہ سے وابستہ رہی ہیں ۔اور وہ آج تک شعیب ملک اور شنا جاوید کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
مرزا خاندان نے ثانیہ کی علیحدگی کی تصدیق کردی تھی۔ ثانیہ کی شعیب ملک سے 2010 میں شادی ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ہے،جو 2018 میں پیدا ہوا۔

Recent Posts

محمد رضوان نے آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میں کسے ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا؟ بڑا دعویٰ

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد شاہینوں کو…

5 mins ago

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر داخل، شہریوں نے گرم کپڑوں اور ہیٹر کا استعمال شروع کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر داخل ،شہریوں نے گرم…

6 mins ago

مناہل ملک فحش ویڈیو لیک ہونے کے بعد بھارت میں مقبول ہو گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ )بھارت میں ان دنوں پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار مناہل ملک کی…

9 mins ago

نیشنل پارٹی پر تنقید برائے تعمیر کی تھی مگر سوالوں کا جواب دینے کی بجائے وہ ذاتیات پر اتر آئے، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان نیشنل پارٹی کے بیان کے رد عمل میں…

12 mins ago

سیف اللہ رودینی کو لاپتہ ہوئے 11 سال مکمل ہونے پر سوشل میڈیا پر مہم چلائی جائے گی، بی وی جے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچ وائس فار جسٹس کی جانب سے جاری پریس ریلیز بیان میں کہا…

26 mins ago

کوئٹہ، پولیس سے مذاکرات کے بعد بچے کے اغوا کیخلاف احتجاجی دھرنا موخر

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سے تاجر کے بیٹے کواغواء کرلیا گیا، تاجروں اور لواحقین نے کوئٹہ اور…

39 mins ago