وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی جانب سے کسٹمز حکام کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ڈی آئی خان کےعلاقے درابن میں کسٹمز کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے .

وزیراعلیٰ کی جانب سے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا گیا اورشہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ، انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں .

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نےپولیس حکام کو واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت بھی کی .

خیال رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز کے 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے . فائرنگ کا واقعہ ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی . پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، ملزمان کی تلاش جاری ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں