ملک بھر میں حج آپریشن 9 مئی سے شروع ہوگا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حج 2024 کے انتظامات مکمل کرلیےگئے ہیں اور وزارت مذہبی امور نے حج آپریشن کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے .

جیو نیوز کے مطابق حج آپریشن 9 مئی سے ملک بھر میں شروع ہوگا، حج فلائٹ آپریشن 9 جون تک بغیر کسی تعطل کے جاری رہےگا، ملک بھر کے 8 ائیرپورٹس پر حج آپریشن ہوگا .

اسلام آباد، لاہور، کراچی اور ملتان ائیرپورٹس پر حج آپریشن بیک وقت شروع ہوگا . کوئٹہ، سکھر، سیالکوٹ اور رحیم یارخان ائیرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن ہوگا . پشاور کے عازمین حج اسلام آباد ائیرپورٹ سے سعودی عرب جائیں گے . فیصل آباد کے عازمین حج لاہور ائیرپورٹ سے سعودی عرب جائیں گے .

کراچی ائیرپورٹ پر پہلی بار روڈ ٹو مکہ سروس شروع ہوگی . اسلام آباد ائیرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ سروس رواں سال بھی ہوگی . روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت جانے والےعازمین کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی . پی آئی اےسمیت 3 نجی ائیرلائن حج فلائٹ آپریشن میں حصہ لیں گی . عازمین حج کی ویکسینیشن کا عمل 30 اپریل سےحاجی کیمپوں میں شروع ہوگا . سرکاری حج اسکیم کے تحت 69 ہزار 500 عازمین حج حجاز مقدس جائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں