ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے .

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12 اپریل کو ختم ہوئے ہفتے میں 6.8 کروڑ ڈالر کم ہوئے .

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12 اپریل تک 13.37 کروڑ ڈالر رہے . اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر 1.44 کروڑ ڈالر اضافے سے 8.05 ارب ڈالر رہے . اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 8.24 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.3 ارب ڈالر رہے .

. .

متعلقہ خبریں