آرمی چیف جنرل عاصم منیر سےترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گورک نے ملاقات کی اور اس دوران دفاعی تعاون اور تربیت سمیت دو طرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گورک نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے ملاقات کی .

بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کی افواج کے سربراہان نے باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا اور اس دوران دفاعی تعاون، تربیت اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی . آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فریقین نے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مضبوط تعلقات کا اعتراف اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا . آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنی مسلح افواج کے درمیان موجودہ فوجی تعاون کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا . آئی ایس پی آر کے مطابق ترک جنرل نے علاقائی امن و استحکام اور دہشت گردی سے نمٹنے میں پاک فوج کے کردار کو سراہا . . .

متعلقہ خبریں