روڈ ٹو مکہ سروس اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ سے شروع ہوگی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزارت برائے مذہبی امور نے حج آپریشن کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے، حج فلائیٹ آپریشن 9 مئی سے ملک بھر میں شروع ہوگا اور 9 جون تک بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گا۔ذرائع کے مطابق حج آپریشن ملک بھر کے 8 ائیرپورٹس پر ہوگا، جن میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان، کوئٹہ، سکھر، سیالکوٹ اور رحیم یار خان کے ائیر پورٹس شامل ہیں۔پشاور کے عازمین اسلام آباد ائیرپورٹ سے سعودی عرب جائیں گے، جبکہ فیصل آباد کے عازمین لاہور ایئر پورٹ سے سعودی عرب جائیں گے۔کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ سروس شروع ہوگی، روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت جانے والے عازمین کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی۔ چار ایئرلائنز اس حج فلائیٹ آپریشن میں حصہ لیں گی، عازمین حج کی ویکسینشن کا عمل 30 اپریل سے 10 حاجی کیمپس پرشروع ہوگی، سرکاری حج سکیم کے تحت 69 ہزار 5 سو عازمین حج حجاز مقدس جائیں گے۔

Recent Posts

گوگل کا اینڈرائیڈ صارفین کیلئے سیکیورٹی فیچر متعارف کرانے کا اعلان

کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے دوسرے اینڈرائیڈ 15 بِیٹا کے اجراء کے ساتھ متعدد…

11 mins ago

کانز فلم فیسٹیول میں ایشوریا رائے بچن کی انٹری

فرانس(قدرت روزنامہ)کانز فلم فیسٹیول 2024 میں سابقہ مِس یونیورس اور بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن…

21 mins ago

گرمی کی شدت میں اضافہ، وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات تبدیل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)گرمی کی شدی اور ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث وفاقی تعلیمی اداروں…

26 mins ago

چین کا 15 ارب ڈالر قرض، پاکستان 5 سال توسیع کا خواہاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد: پاکستان چین سے قرض توسیع کا خواہاں ہے اور آئی…

39 mins ago

شعیب ملک اور ثناجاوید ہنی مون کہاں منارہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ثناجاوید رواں سال…

49 mins ago

مذاکرات کی شرط اگر استعفیٰ ہے تو پھر مذاکرات کس سے کرنے ہیں، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مذاکرات کی شرط…

57 mins ago