بلوچستان میں طوفانی بارش، ہر ضلع کو ایک ارب روپے گرانٹ دی جائے، اسد بلوچ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر راجی راہشون واجہ میر اسداللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچستان میں حالیہ بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے پورے بلوچستان میں معیشت کا انحصار زراعت پر ہے اور حالیہ بارشوں نے بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں زرعی فصلات کو شدید نقصان پہنچایا ہے کوچہ جات کے علاقوں میں تیز ہواﺅں کے باعث زمینداروں کے سولر پینل ٹوٹ چکے ہیں، اس لیے بلوچستان کو اس طوفانی کیفیت سے نکلنے کیلئے بڑے پیمانے پر ریلیف کی ضرورت ہے۔ وفاقی حکومت اور وزیراعظم پاکستان کو چاہیے کہ وہ بلوچستان کیلئے عملی طور پر میدان میں آئیں اور بلوچستان کے ہر ضلع کو ریلیف کے طور پر ایک ارب روپے کا گرانٹ دے دیں تاکہ بلوچستان میں حالیہ نقصانات کا ازالہ کیا جاسکے بلوچستان کے اس درد اور تکلیف کا مداوا صرف زبانی جمع خرچ اور بیانات سے ممکن نہیں آج ریکوڈک اور سیندک کے وارث 21 ویں صدی کے اس جدید دور میں کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں ہر طوفانی موقع پر بلوچستان کیلئے صرف اعلانات ہوئے ہیں اب ضرورت ہے کہ عملی طور پر اس امیر سرزمین کے غریب لوگوں کی امداد کی جائے اس لیے ایک دفعہ پھر وفاقی حکومت سے گزارش ہے کہ وہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے بلوچستان کیلئے بڑے پیمانے پر ریلیف کا اعلان کرکے اپنا آئینی فریضہ پورا کرے۔

Recent Posts

ملک میں اگلے 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے مختلف شہروں میں اگلے 25 دنوں کے دوران تین ہیٹ…

3 mins ago

مودی حکومت نے انتخابی فائدہ لینے کیلئے متنازع شہریت کے قانون پر عملدرآمد شروع کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت میں نریندر مودی کی حکومت نے انتخابی فائدہ حاصل کرنے کیلئے…

9 mins ago

ٹیکس نظام کی آسٹریلیا یا بھارت کی طرز پر اوور ہالنگ کی جائے: آئی ایم ایف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سالانہ ٹیکس جمع کرنے کا ہدف 112 کھرب سے 115 کھرب روپے کے…

16 mins ago

آئندہ مالی سال کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے فی…

24 mins ago

نیویارک ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے تیار، اسپورٹس اسٹارز اسٹیڈیم کی جھلک دیکھنے پہنچ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیویارک کا نساؤ اسٹیڈیم آئی سی سی ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے…

30 mins ago

متحدہ عرب امارات نے ماحولیاتی ماہرین کیلئے خصوصی بلیو ویزے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کا ماحولیاتی ماہرین کیلئے بلیو ویزے کا اعلان کردیا…

48 mins ago