جھنگ(قدرت روزنامہ)ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو مبینہ رشوت لیکر فرار کروانے پر ڈی پی او راشد کی ہدایت پر تھانہ وریام کے ایس ایچ او اور چوکی رستم کے انچارج کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او واصف نول اور اے ایس آئی نجم عباس نے ملزمان کو گرفتار کر کے تھانہ کی بجائے ایک ڈیرے پر رکھا ہوا تھا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان پولیس اہلکاروں نے مبینہ رشوت لیکر ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو چھوڑ دیا، قصور وار اہلکاروں کو چارج شیٹ بھی جاری کردی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی، محکمانہ قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کر کے ملزمان کو فرار کروانا سنگین جرم ہے جو قابل مواخذہ ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…
لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…