اہم کامیابی کے بعد سائنس دان بلڈ کینسر کے علاج کے لیے پُرامید


لندن(قدرت روزنامہ)سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ایک تحقیق میں ملنے والی کامیابی انتہائی تیزی سے بڑھنے والے خون کے سرطان کے علاج کے نئے عہد کا آغاز کر سکتی ہے۔
محققین کی جانب سے بڑی حد تک نا قابلِ علاج مرض قرار دیے جانے والے ایکیوٹ مائیلائیڈ لیوکیمیا (اے ایم ایل) کینسر کی ایسی قسم ہے جو ہڈی کے گودے سے بڑی مقدار میں غیر معمولی خون کے خلیے بننے کا سبب بنتی ہے۔
لندن کے انسٹیٹیوٹ آف کینسر ریسرچ اور یونیورسٹی آف آکسفورڈ کی مشترکہ تحقیق میں ہائیپوکسیا-انڈیوسیبل فیکٹر (ایچ آئی ایف) کی مقدار میں اضافے کی صورت اے ایم ایل کے پھیلاؤ کو روکے جانے کے حوالے سے مطالعہ کیا گیا۔
تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ جسم کے خلیات میں آکسیجن کی سطح میں تبدیلی کو محسوس کرنے والے خامروں کو روکنے سے بیماری کے آگے بڑھنے کو روکا جاسکتا ہے۔
آکسیجن کی موجودگی میں پرولِل ہائیڈروکسائیلیسز (پی ایچ ڈیز) نامی یہ خامرے فعال ہوجاتے ہیں اور ایچ آئی ایف نامی پروٹین کو ہدف بناتے ہیں اور نقصان پہنچاتے ہیں۔
جب آکسیجن کی سطح کم ہوتی ہے تو پی ایچ ڈی خامرے کم فعال ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ایچ آئی ایف کی سطح بلند ہو جاتی ہے۔
تحقیق میں سائنس دان چوہوں میں جینیاتی تبدیلی عمل میں لائے اور پی ایچ ڈی خامروں کو غیر فعال کیا جس کے سبب ایچ آئی ایف میں اضافہ ہوا اور بیماری کے بڑھنے کا عمل خون کے عام خلیات کی پیداوار متاثر کیے بغیر رک گیا۔

Recent Posts

حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز…

7 mins ago

نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز…

18 mins ago

تحریک انصاف کے 4 بڑے مطالبات کیا ہیں ۔۔۔؟ اسد قیصر نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…

6 hours ago

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

7 hours ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

8 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

8 hours ago