امریکی سینیٹرز کے مجوزہ مسودہ قانون پر خاموش نہیں بیٹھیں گے ، شاہ محمود قریشی نے اہم اعلان کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکی سینیٹرز کے مجوزہ مسودہ قانون پر خاموش نہیں بیٹھیں گے ، یہ ریبپلکن سینیٹرز کا تجویز کردہ بل ہے جو حکومتی پالیسی کے خلاف ہیں ، پاکستان رابطے ، تعلق اور سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے ۔

ڈنمارک کے وزیر خارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکی کانگریس میں پیش ہونے والے بل سے آگاہ ہیں ، امریکہ میں کئی لابیاں ہیں ، پاکستان اپنے مفادات کا مکمل تحفظ کرے گا ، افغانستان کے معاملے پر پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانا مسئلے کا حل نہیں ، امریکی ایوان کو سمجھنا چاہئے کہ پاکستان نے افغان امن کیلئے امریکہ کا ساتھ دیا ، افغانستان میں دیر پا امن و استحکام کیلئے طویل المیعاد شراکت داری درکار ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ڈنمارک اورپاکستان میں اچھے تعلقات ہیں،ڈنمارک وزیرخارجہ سے نیویارک میں ملاقات ہوئی اور مختلف امور پر گفتگوکی، پاکستان نے فیٹف سے نکلنے کے معاملے پر ڈنمارک سے تعاون مانگا ہے ، ہم نے ملاقات میں افغانستان اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا،پاکستان میں سرمایہ کار ی کےمواقع ہیں،ڈنمارک موقع سے فائدہ اٹھا سکتا ہے ، پاکستان توانائی اور دیگر شعبو ں میں ڈنمار ک سےتعاو ن کا خواہاں ہے ،

اس موقع پر ڈینش وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی سے متاثر ہونے والا ملک ہے ، ہم سب کے افغانستان میں مشترکہ مفادات ہیں ، نہیں چاہتے کہ افغانستان میں دہشتگرد گروپ دوبارہ منظم ہوں ، افغانستان میں انسانی ہمدردی کے تحت امداد کی فراہمی ناگزیر ہے ،ہم طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے  مگر ڈنمارک نے 80ملین ڈالرز افغان عوام کیلئے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ افغانستان میں عورتوں اور بچوں کے حقوق کا دفاع کرنا ہوگا۔

ڈنمارک کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان سے انخلا پر پاکستان نے ڈنمارک سفارتی عملے کونکالنے میں مدد کی ،ہم سفارتی عملے کی بحفاظت انخلا پر پاکستان کے مشکور ہیں، شاہ محمودقریشی سے پارلیمانی روابط کوبڑھانے پر بھی اتفاق کیا ، پاکستان کےساتھ دوطرفہ تعلقات کومزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔

Recent Posts

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

7 mins ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

54 mins ago

ہرنائی میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے 2جوانوں کے بارے میں اضافی معلومات سامنے آ گئیں

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…

58 mins ago

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

1 hour ago

سموگ کی صورتحال ، وزیر تعلیم نے سکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…

1 hour ago

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…

1 hour ago