وفاقی وزیرِداخلہ کا زائد المعیاد شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز بلاک کرنے کا حکم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے زائد المعیاد شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ تمام موبائل سمز بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔
نادرا ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ اجلاس میں محسن نقوی نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے مفت اجرا کی بھی ہدایت جاری کی۔
وزیرداخلہ نے نادرا کے تمام شعبہ جات کا دورہ کیا اور متعلقہ حکام کو ماڈل پولیس اسٹیشنز پنجاب کی طرز پر ملک بھر میں نادرا دفاتر قائم کرنے کی ہدایت کی۔
محسن نقوی نے شہریوں کے تمام ڈیٹا کی مکمل حفاظت کو یقینی بنانے کا حکم دیا، انہوں نے کہا کہ لوگوں کی سہولت کے لیے موبائل پلیٹ فارمز پر مزید سہولیات فراہم کی جائیں اور ادارے کے اقدامات کو فروغ دینے کے لیے سوشل میڈیا کا مؤثر استعمال کیا جائے۔
چیئرمین نادرا نے روڈ میپ 25-2024 کے حوالے سے وزیرِداخلہ محسن نقوی کو بریفنگ بھی دی، جس میں جدید اور مرحلہ وار سیکیورٹی آرکیٹیکچر، سائبر سیکیورٹی آڈٹ اور ملازمین کی سائبر سیکیورٹی سے آگاہی اور نادرا اسٹریٹجک پلان شامل ہے۔

Recent Posts

وہ چیز جسے بند کرنے کیلئے وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو غیر قانونی وی پی…

1 min ago

بھارتی اداکارہ رِدھی ڈوگرا کے فواد خان کے ساتھ اپنی فلم کے حوالے سے اہم انکشافات

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ رِدھی ڈوگرا نے پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کے ساتھ…

5 mins ago

جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم پھر ٹل گئی

وکلا کے دلائل مکمل، آئندہ سماعت پر سرکاری وکلا ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر…

8 mins ago

شہزاد رائے نے اپنی اصل عمر بتا کر سب کو حیران کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے نے ہر وقت جوان نظر آنے…

12 mins ago

بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ فراڈ ہو گیا ، حیران کن انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ 25 لاکھ روپے…

33 mins ago

بھارت؛جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آتشزگی، 10 نومولود بچے جاں بحق

جھانسی (قدرت روزنامہ)بھارت کے شہر جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آگ لگنے…

38 mins ago