پرویز الٰہی ضمانت کیلئے درخواست کیوں نہیں دائر کررہے،قیصرہ الٰہی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں وجہ بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے کہیں اور منتقل نہ کرنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت کے دوران قیصرہ الٰہی نے کہاکہ عدالت حیران تھی کہ پرویز الٰہی ضمانت کیلئے درخواست کیوں نہیں دائر کررہے،وجہ بتاتی ہوں کہ لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو تمام کیسز میں ضمانت دی تھی،اسلام آباد پولیس نے گھر کے قریب سے پرویز الٰہی کو دوبارہ گرفتار کرلیا،پرویز الٰہی کو پمز ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا جائے .

جسٹس ارباب طاہر نے استفسار کیا کہ کیا عدالت پرویز الٰہی کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے سکتی ہے؟وکیل قیصرہ الٰہی نے کہا کہ اسی ہائیکورٹ نے شاندانہ گلزار اور شہریار آفریدی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم دیا تھا،جسٹس ارباب طاہر نے کہاکہ ان دونوں کو تھری ایم پی او میں نظربند کیا گیا، وہ الگ معاملہ تھا،پرویز الٰہی اب ہمارے قیدی نہیں ہیں ہم نے یہ چیزیں بھی دیکھنی ہیں،ہاؤس اریسٹ کا اختیار وفاقی یا صوبائی حکومت کے پاس ہے،عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت پر بتائیں کہ کیا عدالت حکومت کو ہاؤس اریسٹ کیلئے ڈائریکشن دے سکتی ہے؟

.

.

متعلقہ خبریں