وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر داخلہ کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ، سربراہ نیکٹا، ڈی جی ایف آئی اے جبکہ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد کے آئی جیز اور سیکریٹریز داخلہ نے شرکت کی۔
نیشنل کوآرڈینٹر نیکٹا، نیشنل ایکشن پلان اور انٹیلیجنس اداروں کی تمام ٹیم اور چیف کمشنرز بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں پاکستان بھر میں پولیس کو جدید ٹیکنالوجی دینے کے بارے بریفنگ دی گئی۔
پورے پاکستان کی پولیس کو نئی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے لیے تفصیلی مشاورت و غور کیا گیا جبکہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے بارے میں کیے گئے اقدامات کا بغور جائزہ لیا گیا۔ تمام آئی جیز نے چینی شہریوں کی سیکیورٹی اور حفاظت کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
وضع کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کی نقل و حرکت کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ایرانی صدر کے دورہ کے دوران اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ پولیس سمیت تمام سیکیورٹی ادارے چینی شہریوں کی حفاظت کے ایس او پیز پر 100 فیصد عمل درآمد یقینی بنایں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، غیرملکی شہریوں کی حفاظت کے ایس او پیز پر عمل درآمد میں غفلت پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کے قلع قمع کے لیے ہمیں اپنے اداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا ہوگا اور وفاق اس ضمن میں صوبوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کچے کے علاقے سے شرپسند عناصر کا مشترکہ آپریشن سے مستقل خاتمہ کیا جائے گا، مشترکہ آپریشن کے لیے ڈرونز سمیت جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لایا جائے گا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے گزشتہ چند ماہ میں اچھی پیشرفت ہوئی اور اس میں خاطر خواہ کمی آئی، تمام ادارے مشترکہ حکمت عملی سے اسمگلرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کو یقینی بنائیں۔

Recent Posts

پمز کے ڈاکٹر نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق خود ساختہ رپورٹس تیار کیں، نعیم پنجوتھہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ…

29 mins ago

اسٹریٹ کرائم کیسز ایک تہائی تک کم ہوگئے، آئی جی سندھ کی وزیراعلیٰ کو رپورٹ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو امن و امان سے متعلق رپورٹ…

40 mins ago

ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا، جبکہ رواں مالی…

51 mins ago

علی ظفر کی بھی ‘کانز فلم فیسٹیول’ میں شرکت، تصاویر وائرل

فرانس(قدرت روزنامہ) دُنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹیول ‘کانز’ میں معروف پاکستانی گلوکار علی…

1 hour ago

آرمی چیف سے کہوں گا فوج اور لوگوں کو آمنے سامنے نہیں کیا جاتا، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو…

1 hour ago

وزیراعلیٰ کے پی کا نگراں حکومت کے اقدامات کی تحقیقات کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ نگران حکومت…

2 hours ago