کراچی میں غیر ملکیوں پر حملہ کرنیوالے خودکش بمبار گاڑی تک کیسے پہنچے؟ ابتدائی تفتیش سامنے آگئی

کراچی (قدرت روزنامہ) ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر نے لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ کرنے والے دہشتگردوں سے متعلق معلومات فراہم کی ہیں۔

ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر نے بتایا کہ لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں حملہ کرنے والے دہشتگرد پیدل چل کر گاڑی کے قریب آئے، حملہ آوروں کے پاس 6 دستی بم، ایس ایم جی اور 3 میگزین تھے، حملہ آوروں کے پاس پیٹرول کی 2 بوتلیں بھی تھیں، تمام چیزیں حملہ آوروں کے پاس موجود بیگ میں تھیں۔

جیو نیوز کے مطابق انہوں نے بتایا کہ ملازمین کی جس وین کو نشانہ بنایا گیا اس کے پیچھے کمپنی کے افسر کی گاڑی تھی، افسر کی گاڑی کے پیچھے کمپنی کے سکیورٹی گارڈز کی گاڑی تھی، دہشتگردوں نے وین پر فائرنگ کی، وین کے پیچھے موجود سکیورٹی گارڈز نے جوابی فائرنگ کی، سکیورٹی گارڈز کی فائرنگ سے ایک دہشتگرد مارا گیا، دوسرے دہشتگرد نے وین کے قریب آکر خود کو دھماکے سے اڑایا، غیر ملکیوں کے ہمراہ موجود سکیورٹی گارڈز نے دہشتگرد سے مقابلہ کیا، دہشتگردکو سر پر گولی مارکر ہلاک کیاگیا۔

انہوں نے بتایا کہ حملہ صبح 6 بج کر 50 منٹ پر کیاگیا، جائے وقوعہ سے خودکش حملہ آورکا سر اور کچھ اعضا ملے ہیں، ہلاک دوسرے دہشتگردکے فنگرپرنٹس کے ذریعے شناخت کی کوشش کی جائےگی، غیر ملکیوں سے متعلق تھریٹس موجود تھے، سکیورٹی تھریٹس کےباعث پولیس بھی الرٹ تھی، سکیورٹی سے متعلق سی پیک اورنان سی پیک کا پلان تیارکیا گیا تھا، دھماکا ہوا تو پولیس کی وین قریب موجود تھی جو فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تین گاڑیوں میں غیر ملکی جا رہے تھے، خود کش حملہ آور جائے وقوعہ کے قریب موجود تھے، سکیورٹی گارڈ نے حملہ آورں پر فائرنگ کرکے حملہ ناکام بنایا، سپیڈ بریکر پر گاڑی آہستہ ہوئی تو حملہ کیا گیا، گاڑیوں میں موجود تمام غیر ملکی محفوظ رہے۔انچارج سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشتگرد موٹرسائیکل پرگاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے پہنچے، جائے وقوعہ کے قریب دہشتگرد موٹر سائیکل سے اترگئے، دہشتگرد گاڑی کے قریب پیدل پہنچے اور فائرنگ کی۔

Recent Posts

ژوب میں دہشتگردوں کا جواز بنا کر مقامی آبادیوں میں آپریشن قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں ژوب میں دہشتگردی کے واقعات…

12 mins ago

حب، بوستان، تربت اور چمن میں صنعتیں لگائیں گے، علی حسن زہری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی…

16 mins ago

ماضی میں انتخابی نتائج نہ ماننے سے پاکستان دولخت ہوا، عبدالرحیم زیارتوال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے آئی ٹی یونیورسٹی میں…

34 mins ago

بلوچستان میں 19مئی کے دوران بارش، 21مئی سے گرمی کی لہر کی پیشگوئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں آج سے 19مئی کے دوران بارش جبکہ 21مئی سے…

48 mins ago

سارے سسٹم خود تباہ کیے، بلوچستان کے لوگ ہی ذمہ دار ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ سارے سسٹم ہم نے خود تباہ کیے،…

52 mins ago

بغیر اجازت حج کرنیوالوں کو کتنا جرمانہ ہوگا ؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب نےبغیراجازت حج کرنے پر جرمانےشروع کرنے کا اعلان کیا ہے، بلا اجازت…

1 hour ago