صدر مملکت اور وزیراعظم کی کراچی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت اور وزیراعظم نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں دھماکے اور فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شر پسند عناصر کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا، تمام قوم مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرے گی۔انہوں نے پولیس کی دہشت گردوں کے خلاف بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بڑے جانی نقصان سے بچا لیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بھی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی سے ہم کسی بڑے جانی نقصان سے بچ گئے، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی ہر مذموم کارروائی کو ناکام بنائیں گے۔وزیراعظم نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

خیال رہے کہ کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکی شہریوں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک اور 2 سکیورٹی گارڈز سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے تاہم حملے کے نتیجے میں تمام غیر ملکی شہری محفوظ رہے۔

Recent Posts

او جی ڈی سی ایل کا تیل و گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے تیل…

11 mins ago

ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر شناختی کارڈ بنانے کی سہولت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر شناختی کارڈ…

26 mins ago

بجلی کے نرخ بڑھانے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا میں سماعت…

44 mins ago

سپریم کورٹ سے عمران خان کی تصویر لیک: عدالت میں موبائل فون لے جانے پر پابندی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصویرلیک ہونے کے بعد…

47 mins ago

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، بشریٰ بی بی کا عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت میں بشریٰ بی بی نے عدالت…

54 mins ago

ادیتی راؤ حیدری کی پرانی تصاویر سامنے آ گئیں، پہچاننا مشکل ہو گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کی انڈسٹری میں قدم…

56 mins ago