فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان نے کہا کہ اقوام متحدہ میں فلسطین کی رکنیت کی قرار داد کو امریکا کی جانب سے ویٹو کرنے پرافسوس ہے۔ دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آگیا ہے۔ امریکی کی جانب سے فلسطینی رکنیت کی قرارداد کو ویٹو کرنے پر افسوس ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ 75 سال سے ظلم و جبر کا شکار فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت دینا ان کے حق خود ارادیت کی تصدیق ہوگی اور تاریخی انصاف ہوگا۔ فلسطینی عوام کا حق ہے کہ وہ 4 جون 1967 کی جغرافیائی حدود کے مطابق خود مختار اور آزاد ملک میں رہیں جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔
دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی قیادت میں سعودی وزراء کے وفد نے اسلام آباد کا دورہ کیا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے عالمی اور علاقائی مسائل کے بارے میں بات چیت کی۔
دونوں وزراء نے علاقے میں بڑھتے ہوئے عدم استحکام کے بارے میں مشترکہ خیالات کا اظہار کیا اور غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی رسائی کے لئے راستے کھولنے پر زور دیا۔

Recent Posts

اداکارہ اریج چوہدری نے اسلحے کی مدد سے اپنے اغوا کی کوشش ناکام بنانے کا انکشاف کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اریج چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اسلحے کی…

17 mins ago

کامران غلام نے اپنے ڈیبیومیچ پر کیپ نہ ملنے کی دلچسپ وجہ بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹر کامران غلام نے اپنے ڈیبیو اور کیپ کے انتظار کی دلچسپ…

22 mins ago

بیرون ملک پاکستانی گروپ کی پی آئی اے کو سوا کھرب سے زائد میں خریدنے کی پیشکش

پی آئی اے کے 250 ارب روپے کے واجبات ادا کرنے کی بھی پیشکش کی…

3 hours ago

پاکستان میں 50 فیصد سے زیادہ سگریٹس کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف

قانونی سگریٹس کی فروخت میں کمی سے ٹیکس ریونیو میں سالانہ 300 ارب کا نقصان…

3 hours ago

ریپ کیسز سے متعلق قانون میں ترمیم کیلیے سب کمیٹی بنانے کا فیصلہ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں نیشنل فارنزک ایجنسی 2024 بل بھی منظور کرلیا گیا اسلام…

3 hours ago

ونٹر پیکج کے تحت 3 ماہ کیلیے بجلی کی قیمتوں میں 8 روپے تک کمی کا امکان

پیکج کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کی اجازت سے مشروط ہوگی، ذرائع اسلام آباد…

3 hours ago