اداکارہ مہربانو کی بھارتی گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل ہوگئی

کراچی (قدرت روزنامہ) مقبول بولڈ اداکارہ مہربانو کی جانب سے بھارتی گانے پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی .

ڈان نیوز کے مطابق وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں مہربانو کو ساتھی مرد کوریوگرافر کے ساتھ دلجیت دسانج کے گانے پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Mehar Bano (@meharbano)

، مہربانو ساتھی مرد کے ساتھ کمرے میں بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دسانج کے گانے نینا پر ڈانس کرتی دکھائی دیتی ہیں .

انہوں نے گانے کی ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ مذکورہ گانے کو پورا دن سن سکتی ہیں، انہوں نے گانے کو اپنا پسندیدہ قرار دیا اور ساتھ ہی اس پر کیے گئے ڈانس کو بھی سراہا . اداکارہ کی ویڈیو پر متعدد افراد سمیت شوبز شخصیات نے بھی کمنٹس کرتے ہوئے ان کے ڈانس کی تعریفیں کیں .

مہربانو کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کو دیگر شوبز سوشل میڈیا پیجز نے بھی شیئر کیا، جہاں پر مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کے ڈانس کی تعریفیں کیں .

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by IMAGES (@dawn_images)

دلجیت دسانج کے مذکورہ گانے کو گزشتہ ماہ ریلیز کیا گیا تھا اور ایک ماہ کے اندر یوٹیوب پر اس کے 6 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے .

. .

متعلقہ خبریں