پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف


لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب میں کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔صوبے میں سرکاری گندم کی خریداری کے معاملے پر سیاسی و کسان حلقوں اورافسر شاہی کے درمیان جاری رسہ کشی کے دوران ابہام کا فائدہ اٹھانے کے لیے ذخیرہ اندوز مافیا میدان میں آ گیا۔
ذرائع کے مطابق مافیا کی جانب سے کسانوں سے سستے داموں گندم خرید کر خفیہ گوداموں میں ذخیرہ کی جا رہی ہے اور چند ماہ بعد سستی خریدی گئی گندم کومہنگے داموں فلورملز کو فروخت کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ 2 برسوں میں بھی اسٹاکسٹ مافیا کی وجہ ہی سے آٹا مہنگا ہوا تھا۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت کسان کو 3200 سے3300 روپے فی من قیمت مل رہی ہے۔ مڈل مین فلورملز کو یہ گندم 3500 سے3600 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔
پنجاب میں 20 کلو کے آٹے کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 600 روپے کم ہونے کے باوجود عوام مکمل ریلیف سے محروم ہیں۔ پرچون فروش 20 کلو کے تھیلے پر200 سے300 روپے منافع کما رہے ہیں۔ لاہور میں 20 کلو کے آٹے کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 2 ہزار سے2100 روپے ہے۔

Recent Posts

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

37 mins ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

45 mins ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

54 mins ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

1 hour ago

ہمت کارڈ: اب کون سے مسافر میٹرو، اورنج لائن میں مفت سفر کے مزے لے سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…

1 hour ago