پہلا ٹی20، بابراعظم اور شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان بارش سے متاثرہ میچ میں کپتان بابراعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز راولپنڈی میں شیڈول پہلا ٹی20 میچ بارش کی نذر ہوا، جہاں محض دو گیندوں کا کھیل ممکن ہوسکا تھا۔بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی کے درمیان تناؤ کی خبریں گردش کررہی ہیں تاہم میچ کے آغاز سے کچھ لمحوں قبل دونوں کرکٹرز کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل ہوئی۔

قبل ازیں کیویز کے خلاف پہلے ٹی20 میچ سے قبل کپتان بابراعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ شاہین آفریدی اور میرے اختلاقات کی خبریں سن کر حیران ہوں، ہمارے ایک دوسرے سے بہت اچھے تعلقات ہیں۔بابر کا کہنا تھا کہ شاہین اور میرا ہدف پاکستان کیلئے کھیلنا اور میچ جیتنا ہے، یہی ہماری ترجیع ہے۔

واضح رہے کہ سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 20 اپریل کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

Recent Posts

بلوچستان میں 19مئی کے دوران بارش، 21مئی سے گرمی کی لہر کی پیشگوئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں آج سے 19مئی کے دوران بارش جبکہ 21مئی سے…

8 mins ago

سارے سسٹم خود تباہ کیے، بلوچستان کے لوگ ہی ذمہ دار ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ سارے سسٹم ہم نے خود تباہ کیے،…

12 mins ago

بغیر اجازت حج کرنیوالوں کو کتنا جرمانہ ہوگا ؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب نےبغیراجازت حج کرنے پر جرمانےشروع کرنے کا اعلان کیا ہے، بلا اجازت…

27 mins ago

ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم کوئی وارم اپ میچ کیوں نہیں کھیلے گی؟ وجہ جانیے

دبئی(قدرت روزنامہ)آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے وارم اپ میچز کا…

32 mins ago

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونا شروع

لاہور(قدرت روزنامہ)برائلر مرغی کی قیمت میں ایک بار پھر سے اضافہ ہونا شروع ہو گیا…

46 mins ago

راولپنڈی سے مبینہ طور پر اغواء کی گئی بچیاں کراچی سے بازیاب

کراچی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی کے علاقے غازی آباد سے مبینہ طور پر اغوا ءکی گئی 2 بچیاں…

1 hour ago