شاہ رخ خان اور گوری کا کرائے کے گھر میں رہنے کا انکشاف


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکار چنکی پانڈے نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں شاہ رخ خان اپنی اہلیہ گوری کے ساتھ کرائے کے گھر میں رہتے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چنکی پانڈے نے اپنے حالیہ انٹرویو میں پُرانے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب شاہ رخ خان پہلی بار ممبئی آئے تھے تو یہاں میرا چھوٹا بھائی اُن کا واحد دوست تھا۔
چنکی پانڈے نے کہا کہ میرا بھائی اور شاہ رخ خان اب بھی بہترین دوست ہیں، اُس وقت شاہ رخ خان اپنی اہلیہ گوری خان کے ساتھ ممبئی میں ایک کرائے کے فلیٹ میں رہتے تھے۔
اداکار نے کہا کہ شاہ رخ خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ میرے بھائی سے ملنے آتے تھے تو ہم سب ہمارے گھر میں بیٹھ کر ویڈیو کیسٹ دیکھتے تھے اور اکثر شاہ رخ اور گوری میرے گھر میں رُک جاتے تھے۔
اُنہوں نے کہا کہ مجھے ہمیشہ سے ہی یقین تھا کہ شاہ رخ خان سُپر اسٹار بنیں گے کیونکہ اُن کے اندر جنون تھا، وہ اپنے کیریئر کو لیکر بہت پُراعتماد تھے اور اُنہیں معلوم تھا کہ اُنہوں نے کس طرح کامیابی حاصل کرنی ہے۔
چنکی پانڈے نے مزید کہا کہ مجھے شاہ رخ خان پر بہت فخر ہے اور یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے کہ اسٹار بننے کے باوجود بھی اُن میں تکبر نہیں آیا۔ واضح رہے کہ چنکی پانڈے کے بھائی اور شاہ رخ خان آج تک دوست ہیں جبکہ چنکی کی بیٹی اننیا پانڈے اور شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان بھی بہترین دوست ہیں۔

Recent Posts

چین کا 15 ارب ڈالر قرض، پاکستان 5 سال توسیع کا خواہاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد: پاکستان چین سے قرض توسیع کا خواہاں ہے اور آئی…

2 mins ago

شعیب ملک اور ثناجاوید ہنی مون کہاں منارہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ثناجاوید رواں سال…

12 mins ago

مذاکرات کی شرط اگر استعفیٰ ہے تو پھر مذاکرات کس سے کرنے ہیں، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مذاکرات کی شرط…

20 mins ago

ہنڈا نے الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری دُگنی کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور کمپنی ہنڈا کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری کو…

34 mins ago

عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف نیب کی…

52 mins ago

چیئرمین نیب کی بیورو کے متاثرین سے ملاقاتیں، ماضی کے غلط اقدامات پر معذرت کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں انسدادِ بدعنوانی کے سب سے بڑے ادارے قومی احتساب بیورو (نیب)…

1 hour ago