بی این پی کا وڈھ دھرنا، حکومت پی بی 20 انتخاب میں ماحول خراب کرنا چاہتی ہے،اختر مینگل


وڈھ(قدرت روزنامہ)ضمنی انتخابات پی بی 20 آر او کی پولنگ اسٹاف تعیناتی کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر جان مینگل کا ڈی سی خضدار کے دفتر میں دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ، تفصیلات کے مطابق جلسہ عام بمقام وڈھ پر منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے اختر مینگل کا کہنا تھا کہ 21 اپریل کے الیکشن میں قبل از وقت دھاندلی کا منصوبہ بنایا جارہا ہے جسکو عوامی طاقت سے شکست دینگے،
پریزائیڈنگ آفیسرز اگر اس طرح کی منصوبہ کا حصہ ہونگے تو عوامی غیض و غضب انہیں بہاکر لے جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر فریق بننے کے بجائے منصفانہ انتخابات کیلئے کردار ادا کرے جب وہ فریق بنیں گے تو آج ہی سے ہم انکے مہمان ہونگے، بلوچستان بدامنی کے شدید لپیٹ میں ہے مگر حکومت انتخابی دھاندلی کے بارے فکرمند ہے، زمیندار اور عوام بجلی کیلئے ترس رہے ہیں، حکومت کابینہ تشکیل دینے میں وقت صرف کررہی ہے۔ہم نے پہلے بھی اس نشست سے کامیابی حاصل کی اب بھی ان شاءاللہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے۔
اختر مینگل کا کہنا تھا کہ عوامی رائے کو سبوتاڑ کرنے کی کوشش کی گئی تو پورا بلوچستان سڑکوں پر ہوگا۔حکومت پی بی 20 میں پرامن الیکشن کے بجائے ماحول کو مزید خراب کرنےکی جانب لیجانا چاہتی ہے مگر یہاں کی عوام پرامن ہےاپنی رائے پر کسی کو مسلط ہونے نہیں دیگی۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago