نوشکی واقعہ، بلوچستان حکومت ملوث افراد کو سزا دینے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیر قانون


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں جمال رئیسانی کی جانب سے توجہ دلاو¿ نوٹس پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ بلوچستان حکومت نوشکی واقعے میں ملوث افراد کو سزا دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ کشمور میں سندھ پولیس امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ وفاقی حکومت ان دونوں علاقوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ 4 دہائیوں سے پاکستان انتہا پسندوں کے نشانے پر ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے دہشت گردوں کو واپس ملک میں آباد کیا۔ رکن اسمبلی علی جان مزاری نے کہا کہ کشمور میں امن و امان کی صورت حال پر قومی سطح کی پالیسی بننی چاہیے، جس پر وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ صوبائی حکومت کو وزارت داخلہ ہر قسم کی معاونت فراہم کرے گی۔اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ افغانستان کسی دوسرے ملک کے ساتھ کیسا تعلق رکھنا چاہتا ہے وہ اس کا اپنا معاملہ ہے۔

Recent Posts

گوادر میں تاریخ کی بدترین ٹرالرنگ کا خاتمہ کیا جائے، بی این پی گوادر

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر کے غریب ماہیگیروں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،حکومت…

1 min ago

بلوچستان پہلی ترجیح ہونا چاہیے، سیاست دان عوام سے جھوٹ بولنا بند کریں، ظہور بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی میر ظہور احمد بلیدی…

25 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم نہ کی تو بلوچستان حکومت کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، پی ایف یو جے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم کریںورنہ نتائج کا سامنا کرنا…

31 mins ago

کوئٹہ میں گیس اور بجلی کی روزانہ بندش قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ گیس ،بجلی کی روزانہ…

40 mins ago

بحر بلوچ میں سندھ کے ٹرالرز کی یلغار تشویشناک حد تک بڑھ گئی، انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن

گوادر(قدرت روزنامہ)انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے…

45 mins ago

گوادر میں باڑ لگانا مقامی آبادی کو قید کرنا، مشکے جانے کیلئے ویزہ لینا پڑتا ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماﺅں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے کہا ہے کہ…

1 hour ago