انہوں نے کہاکہ بلو چستان حکومت اس وقت 17سے بھی کم ارکان کے سا تھ کھڑی ہے لہٰذا اس حکومت کے اخلا قی طورپر قائم رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے اس لئے اس حکومت کو از خود مستعفی ہو جا نا چاہیے اور ایک اسی حکومت کے قیام کی راہ ہموار کر نی چاہیے جو صوبے کی عوام کو قابل قبول ہو اور جس پر اعتماد ہو انہوں نے کہاکہ بلو چستان عدم استحکام اور جہمود کا شکار نہیں ہو سکتا لہٰذاحکومت عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے از خود مستعفی ہو جائے انہوں نے کہاکہ بلو چستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ عوامی مسائل اجا گر کئے ہیں اور بلو چستان کی عوام کی نمائند گی کا بھر پور حق ادا کیا ہے اور ہم مستقبل میں بھی یہ حق ادا کر تے رہیں گے انہوں نے کہاکہ ہم اپنی سیا سی اور جمہوری ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہے ہیں بی این پی روز اول سے اپنے موقف پر قائم ودائم ہے اور آئند ہ بھی اپنے موقف پر اسی طرح قائم ودائم رہتے ہوئے بلو چستان کے عوام کے مسائل کو اجا گر کر نے اور صوبے کی بہتری کے لئے اپنا کلیدی کر دار ادا کر تی رہے گی . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلو چستان نیشنل پارٹی کے رہنماء رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلو چ نے کہا ہے کہ 17ارکان پر قائم حکومت کو از خود مستعفی ہو جا نا چاہیے اور صوبے میں ایک مستحکم اور قابل قبول حکومت کا قیام عمل میں لا یا جانا چاہیے بلو چستان نیشنل پارٹی روز اول سے عوام کی نمائند گی کر رہی ہے اور کر تی رہے گی . یہ بات انہوں نے اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہی .
متعلقہ خبریں