بھارت میں عام انتخابات:اداکار تھلاپتی وجے ووٹ ڈالنے آئے تو مداحوں کا ہجوم آن پہنچا

چنئی (قدرت روزنامہ) سیاست میں آنے کے بعد بھارتی اداکار تھلاپتی وجے کو اپنا ووٹ ڈالنے کیلئے کافی جدوجہد کرنا پڑگئی۔

جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے تامل فلموں کے معروف اداکار تھلاپتی وجے نے فروری میں فلم انڈسٹری چھوڑنے اور سیاست میں آنے کا اعلان کیا تھا۔تھلاپتی کے اداکار سے سیاستدان بننے کے سفر کا لوگوں کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا، جس کی ویڈیوز بھی سامنے آگئی ہیں۔

بھارتی اداکار اپنی آنے والی فلم کے لیے روس میں تھے اور اپنا ووٹ ڈالنے کیلئے چنئی پہنچے۔

تھلا پتی وجے کی آمد کے ساتھ ہی لوگوں کی ایک بڑی تعداد پولنگ اسٹیشن پر امڈ آئی، جس کی وجہ سے انہیں ووٹ ڈالنے کیلئے کافی جدوجہد کرنا پڑی، اس موقع پر پولیس نے تھلاپتی وجے کو اپنے حصار میں لیا ہوا تھا اور پولنگ بوتھ تک پہنچنے میں ان کی مدد کی۔

ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار تھلاپتی وجے کے پیچھے لوگوں کی کافی بڑی تعداد نظر آئی، جبکہ ان کے پولنگ بوتھ تک پہنچنے کیلئے بھی پولیس ان کے ساتھ ساتھ نظر رہی۔اداکار نے فروری میں اعلان کیا تھا کہ اپنی باقی رہ جانے والی دو فلموں کی تکمیل کے بعد وہ تامل ناڈو میں سیاست داں بننے کے لیے فلم انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ تامل گاہ ویٹری کزگام (ٹی وی کے) کے نام سے پارٹی بنائیں گے اور فلم انڈسٹری کو مکمل چھوڑ کر سیاست میں فعال ہوجائیں گے۔تھلاپتی وجے کا سیاست میں آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ ’سیاست میرے لیے صرف ایک اور کیریئر نہیں ہے، بلکہ یہ لوگوں کی خدمت کیلئے مقدس کام ہے، اور میں اس کیلئے کافی عرصے سے خود کو تیار کررہا ہوں۔

Recent Posts

بجلی کے نرخ بڑھانے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا میں سماعت…

14 mins ago

سپریم کورٹ سے عمران خان کی تصویر لیک: عدالت میں موبائل فون لے جانے پر پابندی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصویرلیک ہونے کے بعد…

16 mins ago

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، بشریٰ بی بی کا عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت میں بشریٰ بی بی نے عدالت…

24 mins ago

ادیتی راؤ حیدری کی پرانی تصاویر سامنے آ گئیں، پہچاننا مشکل ہو گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کی انڈسٹری میں قدم…

25 mins ago

اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں…

30 mins ago

وزیراعظم سے چینی وفد کی ملاقات، کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری پر اظہار دلچسپی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد نے ملاقات کی ہے، جس میں…

34 mins ago