ٹرمپ کے خلاف عدالتی کارروائی کے دوران عدالت کے باہر ایک شخص کی خودسوزی کی کوشش


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف عدالتی کارروائی کے دوران ایک شخص نے عدالت کے باہر خود سوزی کی کوشش کی ہے۔
امریکی حکام کے مطابق عدالت کے باہر خود سوزی کرنے والے شخص کی شناخت فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ میکسویل آزاریلو کے نام سے ہوئی ہے، اس کی حالت تشویشناک ہے۔
حکام کے مطابق خود سوزی سے پہلے میکسویل ایک پلے کارڈ تھامے ہوئے تھا جس پر لکھا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے صدر جو بائیڈن ہی کے ساتھ ہیں اور وہ دونوں مل کر فاشزم پھیلانا چاہتے ہیں۔ خود سوزی سے قبل میکسویل نے پمفلٹ بھی پھینکے تھے۔
حکام کا کہنا تھا کہ خود سوزی کرنے والے شخص نے خود کو انویسٹی گیٹو ریسرچر قرار دیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ خودسوزی کا مقصد لوگوں کی توجہ دلانا ہے کہ امریکی شہری مطلق العنانیت کے متاثر ہیں اور امریکی حکومت بہت سے اتحادیوں کے ساتھ مل کر دنیا میں فاشزم پھیلانے والی ہے۔
پولیس نے خودسوزی کرنے والے شخص کو سازشی نظریات کا پرچار کرنے والا قراردیتے ہوئے کہا کہ خودسوزی کی کوشش کرنے والے کا مقصد ٹرمپ کے حامیوں یا احتجاج کرنے والوں کو ہدف بنانا نہیں تھا۔
یاد رہے کہ میکسویل نے خود سوزی کی کوشش ایسے وقت میں کی جب سابق صدر ٹرمپ کے خلاف مقدمے کی 12 رکنی جیوری اور 6 متبادل افراد چننے کا عمل مکمل ہوا تھا، جیوری میں سیلز پروفیشنل، سافٹ وئیر انجنیئر، انگلش ٹیچر، بینکر اور وکلا شامل ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو عدالت میں پیش ہوں گے اور پیشی کے موقع پر دلائل کا آغاز اور ممکنہ طور پر پہلا گواہ طلب کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سابق صدر ٹرمپ کو 2016 کے الیکشن سے پہلے اسٹارمی ڈینئلز کے معاملے میں اپنے کاروباری معاملات چھپانے سے متعلق 34 الزامات کا سامنا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے مقدمے کو حریفوں کی جانب سے سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ پنجاب سے ا طالوی سفیر کی ملاقات، لائیو سٹاک اور ڈیر ی پراجیکٹ میں سرمایہ کاری پر اتفاق

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازسے اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن نے ملاقات…

1 hour ago

مقبوضہ جموں و کشمیر، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے:مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…

2 hours ago

آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…

2 hours ago

کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ، 4 نوجوان بازیاب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…

2 hours ago

شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو بڑا دھچکا لگ گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…

2 hours ago

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…

3 hours ago