بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ


لاہور(قدرت روزنامہ)مصباح الحق نے بابر اعظم کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ دیدیا۔
پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pkکو خصوصی انٹرویو میں مصباح الحق نے کہا کہ کپتانی وقت کے ساتھ آتی ہے،جہاں بہت سے اچھے فیصلے ہوتے وہیں کئی غلطیاں بھی ہوجاتی ہیں، بابر اعظم کیلیے بہتر ہوگا کہ وہ اپنی غلطیوں سے سبق سیکھیں، اسٹار بیٹر آگے بڑھ کر رول ماڈل بنیں، اپنی فٹنس اور پرفارمنس سے قیادت کا حق ادا کریں، ان کے فیصلوں سے پاکستانی ٹیم کو آگے بڑھنا ہے، کھلاڑیوں میں صلاحیت ہے، کپتان کو سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ محمد عامر اور عماد وسیم کی واپسی ہوئی،کئی چیزیں بدلی ہیں تو اب آگے بڑھنا ہوگا، میری خواہش ہے کہ پاکستان ٹی20ورلڈکپ تک ایک اچھا کمبی نیشن بناکر میدان میں اترے۔ بابر اعظم کوخود پرفارم کرنے کے ساتھ کھلاڑیوں سے اچھی پرفارمنس بھی لینا ہوگی۔
سابق کپتان نے کہا کہ کاکول اکیڈمی میں کیمپ سے فٹنس کا معیار بڑھے گا، ماضی میں ہم یویو ٹیسٹ لیتے رہے جس کا فائدہ ہوا، لوگ ویراٹ کوہلی کی اس لیے مثال دیتے ہیں کہ وہ اپنی کارکردگی کے ساتھ فٹنس میں بھی رول ماڈل ہیں، ہمارے کرکٹرز کیلیے بھی ضروری ہے کہ وہ فٹنس کلچر کے عادی ہوں، اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ خود اس پر توجہ دیں، پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم اور محمد رضوان ایسے کھلاڑی ہیں جو فٹنس میں نمایاں رہے، انھیں کوہلی جیسی فٹنس لانا ہوگی۔
مصباح الحق نے کہا کہ ماضی میں بہت کچھ ہوا،محمد عامر کو اب سب بھول کر آگے بڑھنا چاہیے،عماد وسیم کی واپسی سے کمبی نیشن بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

Recent Posts

محمد رضوان نے آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میں کسے ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا؟ بڑا دعویٰ

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد شاہینوں کو…

5 mins ago

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر داخل، شہریوں نے گرم کپڑوں اور ہیٹر کا استعمال شروع کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر داخل ،شہریوں نے گرم…

6 mins ago

مناہل ملک فحش ویڈیو لیک ہونے کے بعد بھارت میں مقبول ہو گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ )بھارت میں ان دنوں پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار مناہل ملک کی…

10 mins ago

نیشنل پارٹی پر تنقید برائے تعمیر کی تھی مگر سوالوں کا جواب دینے کی بجائے وہ ذاتیات پر اتر آئے، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان نیشنل پارٹی کے بیان کے رد عمل میں…

12 mins ago

سیف اللہ رودینی کو لاپتہ ہوئے 11 سال مکمل ہونے پر سوشل میڈیا پر مہم چلائی جائے گی، بی وی جے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچ وائس فار جسٹس کی جانب سے جاری پریس ریلیز بیان میں کہا…

26 mins ago

کوئٹہ، پولیس سے مذاکرات کے بعد بچے کے اغوا کیخلاف احتجاجی دھرنا موخر

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سے تاجر کے بیٹے کواغواء کرلیا گیا، تاجروں اور لواحقین نے کوئٹہ اور…

39 mins ago