سعودی عرب کی وزارت حج کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ عمرہ کی ادائیگی کے دوران حفاظتی تدابیر اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا اور صرف ویکسین شدہ افراد کو ہی مسجد الحرام میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی . رپورٹ کے مطابق عمرہ زائرین اور نمازیوں کی تعداد میں اضافے کے فیصلے کے بعد عبات گزاروں کے درمیان سماجی فاصلہ یقینی بنانے کیلئے مطاف کے صحن میں 25 نئے ٹریک بھی بنائے گئے ہیں جبکہ سماجی فاصلے کے سٹیکروں کی ترتیب بھی مسجد حرام میں آنے والے افراد کی تعداد کی مناسبت سے رکھی گئی ہے . سعودی وزارت حج نے عمرہ پر جانے کے خواہشمند افراد کو ہدایت کی ہے کہ عمرہ اور نماز کی اجازت کیلئے توکلنا ایپلی کیشن کو استعمال کرتے ہوئے وقت لیا جا سکتا ہے کیونکہ مذکورہ ایپلی کیشن کے ذریعے اجازت نامے کے حامل افراد کو ہی خانہ کعبہ میں نماز ادا کرنے کی اجازت دی جائے گی . . .
ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس میں کمی اور ویکسین لگوانے کے رجحان میں اضافے پر عمرہ زائرین کی یومیہ تعداد 60 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کرنے کا اعلان کر دیا ہے .
عرب میڈیا کے مطابق کورونا وبا کی صورت حال بہتر ہونے پر سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کی تعداد 1 لاکھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ خانہ کعبہ میں یومیہ 60 ہزار نمازیوں کو عبادت کی اجازت دینے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے تاہم مسجد الحرام میں صرف وہی افراد داخل ہو سکیں گے جن کی ویکسی نیشن مکمل ہو چکی ہے .
متعلقہ خبریں