سعودی عرب کا عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافے کا اعلان

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس میں کمی اور ویکسین لگوانے کے رجحان میں اضافے پر عمرہ زائرین کی یومیہ تعداد 60 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق کورونا وبا کی صورت حال بہتر ہونے پر سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کی تعداد 1 لاکھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ خانہ کعبہ میں یومیہ 60 ہزار نمازیوں کو عبادت کی اجازت دینے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے تاہم مسجد الحرام میں صرف وہی افراد داخل ہو سکیں گے جن کی ویکسی نیشن مکمل ہو چکی ہے۔
سعودی عرب کی وزارت حج کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ عمرہ کی ادائیگی کے دوران حفاظتی تدابیر اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا اور صرف ویکسین شدہ افراد کو ہی مسجد الحرام میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق عمرہ زائرین اور نمازیوں کی تعداد میں اضافے کے فیصلے کے بعد عبات گزاروں کے درمیان سماجی فاصلہ یقینی بنانے کیلئے مطاف کے صحن میں 25 نئے ٹریک بھی بنائے گئے ہیں جبکہ سماجی فاصلے کے سٹیکروں کی ترتیب بھی مسجد حرام میں آنے والے افراد کی تعداد کی مناسبت سے رکھی گئی ہے۔
سعودی وزارت حج نے عمرہ پر جانے کے خواہشمند افراد کو ہدایت کی ہے کہ عمرہ اور نماز کی اجازت کیلئے توکلنا ایپلی کیشن کو استعمال کرتے ہوئے وقت لیا جا سکتا ہے کیونکہ مذکورہ ایپلی کیشن کے ذریعے اجازت نامے کے حامل افراد کو ہی خانہ کعبہ میں نماز ادا کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

Recent Posts

ریپ کیسز والے کو اتنا بڑا عہدہ دیدیا تو باقی کیا رہ جاتا ہے؟ واوڈا کے گنڈاپور پر سنگین الزامات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اور موجودہ سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا…

7 mins ago

پاکستانی معیشت کو مستحکم بنانے میں چین کا کردار ناقابل فراموش ہے: محسن نقوی

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستانی…

10 mins ago

پنجگور: دہشت گردی کے واقعہ کی ایف آئی آر درج، صدر اور وزیراعظم کی طرف سے اظہار مذمت

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے پنجگور میں مزدوروں کے بہیمانہ قتل کا مقدمہ تھانہ…

16 mins ago

راولپنڈی؛ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں دفعہ 144 کے تحت پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ آر…

16 mins ago

اولمپکس میں ارشد کی تھرو کے بعد کیا غلطی ہوئی جس سے نقصان ہوا؟ نیرج چوپڑا نے بتا دیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی جویلین تھرور نیرج چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا کہ…

23 mins ago

اولمپکس میں ارشد کی تھرو کے بعد کیا غلطی ہوئی جس سے نقصان ہوا؟ نیرج چوپڑا نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی جویلین تھرور نیرج چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا…

25 mins ago