صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال


پشاور(قدرت روزنامہ)لیڈی ریڈنگ اسپتال میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز کو بحال کردیا گیا ہے۔
اسپتال اعلامیے کے مطابق 4 ایسوسی ایٹ پروفیسرز سمیت 15 ٹرینی ڈاکٹرز کو صحت کارڈ کے مریضوں کے ساتھ نامناسب سلوک پر انکوائری کے نتیجے میں معطل کیا گیا تھا، تاہم الزامات ثابت نہ ہونے پر معطل کیے جانے والے 15 ڈاکٹرز کو بحال کردیا گیا ہے۔
انکوائری کمیٹی میں غلط بیانی پر گائنی انچارج ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سائدہ ابرار کو معطل کرکے انکوائری مقرر کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے بنائی گئی 3 رکنی کمیٹی میں ڈاکٹر فضل ربانی، ڈاکٹر شاہدہ تسنیم، ڈاکٹر نزہت راحیل شامل ہیں۔ کمیٹی آئندہ 3 روز میں اپنی رپورٹ حکومت کو جمع کرائے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صحت کارڈ پر علاج کے لیے داخل مریض کو بازار سے ادویات تجویز کرنے پر سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل پر انکوائری مقرر گئی ہے ۔ معطل کیے جانے والی ڈاکٹرز واقعے کے وقت ڈیوٹی پر موجود نہیں تھی، لیکن گائنی قائم مقام چیئرپرسن کے بیان کی روشنی پر ان ڈاکٹروں کو معطل کیا گیا تھا۔

Recent Posts

آج سے27 مئی تک پنجاب اور سندھ میں گرمی کی لہر کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج سے27 مئی تک ملک کے بیشتر علاقوں بالخصوص پنجاب اور سندھ…

4 mins ago

خود کی ٹانگ پر گولی مارکر 50 لاکھ چھن جانے کا ڈرامہ کرنیوالا شہری گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں پولیس نے ہیلپ لائن پرکال کرکے ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع…

10 mins ago

نان فائلرز کے خلاف کارروائی پر متعلقہ حکام کی جانب سے گریز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نان فائلرز کے خلاف کارروائی پر متعلقہ حکام کی جانب سے گریز کیا…

15 mins ago

آئی ایم ایف نے تکمیل کے مراحل میں ہی سرمایہ کاری پالیسی کی تفصیلات مانگ لیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے پاکستان سے تکمیل کے مراحل…

20 mins ago

لاہور: چلڈرن اسپتال میں بچے کی ہلاکت پر ورثا اور ڈاکٹروں کی لڑائی کا معاملہ طول پکڑ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور کے چلڈرن اسپتال میں بچے کی ہلاکت پر ورثا اور ڈاکٹروں…

26 mins ago

ایرانی حکومت وعوام سے اظہار یکجہتی کیلئے آج ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی حکومت و عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے وفاقی حکومت نے آج ملک…

37 mins ago