اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی اورایرانی صدر کے دورہ پاکستان سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات دہائیوں پر مشتمل ہیں۔ علاقائی صورتحال کے تناظر میں ایرانی صدرابراہیم رئیسی کا دورہ پاکستان انتہائی اہم ہے۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کا دورہ دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہو گا۔دہشت گردی اور دیگر چیلنجز کے حل کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا۔
ملاقات میں ملاقات میں ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ایرانی صدر کے دورے کے دوران مجوزہ معاہدوں پر بھی گفتگو کی گئی۔ ایرانی سفیر نے وزیرداخلہ کو صدر ابراہیم رئیسی کے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
کراچی (قدرت روزنامہ )اداکارہ سارہ خان کے شوہر گلوکار فلک شبیر نے شوہروں کو خوش…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاورڈویژن نے بجلی سہولت پیکیج کا اعلان کردیا، جس کے تحت سردیوں…
راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) ضلع جنوبی وزیرستان میں فتنة الخوراج کے ساتھ فائرنگ…
لاہور(قدرت روزنامہ)قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے۔100 سے…
کراچی (قدرت روزنامہ) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر…