لاہور(قدرت روزنامہ)ملک سے باہر ملازمت کے لیے بھجوانے کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے منظم گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن میں وسیم عباس اور جیمز مسیح شامل ہیں۔ ملزم وسیم عباس بدنام زمانہ انسانی اسمگلنگ کے گروہ کا سرغنہ ہے، جو دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے شہریوں کو عراق براستہ ایران بارڈر پار کروانے میں ملوث تھا۔
ملزم سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر عراق بھجواتا تھا۔ اس دوران شہریوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا تھا اور متاثرین کے گھر والوں سے رقوم کا تقاضا بھی کیا جاتا تھا جب کہ ملزم جیمز مسیح ڈیوائن گارڈن میں واقع غیر قانونی کنسلٹنسی چلا رہا تھا۔ گرفتار ملزم جیمز مسیح بغیر لائسنس سادہ لوح شہریوں سے پاسپورٹ وصول کر رہا تھا۔
علاوہ ازیں 2 مزید انسانی اسمگلرز کو لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ اور فیروزپور روڈ سے گرفتار کیا گیا ، جن میں جنید اقبال اور محمد ارشد شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے۔ ملزم جنید اقبال نے متاثرہ شہری کو میکسیکو بھجوانے کے نام پر 20 لاکھ روپے ہتھیائے جب کہ ملزم محمد ارشد نے شہری کو دبئی ملازمت کا جھانسہ دے کر 5 لاکھ روپے ہتھیائے۔
ایف آئی اے نے ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…