پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ


کراچی(قدرت روزنامہ) پی آئی اے نے یورپی فلائٹ آپریشن کےلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی یورپی ملکوں کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر انتظامیہ نے یورپی ملکوں کے فضائی آپریشن شروع کرنے کی منصوبہ بندی تیز کردی ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز (پی آئی اے )انتظامیہ نے پیرس کو اپنے یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انتظامیہ نے 4 سال انتظار کے بعد اپنے یورپی ملکوں کے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی منصوبہ بندی تیز کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کو یقین ہے کہ مئی کے وسط میں ہونے والے یورپی ائرسیفٹی کمیٹی اجلاس میں پی آئی اے کو یورپی فضائی آپریشن بحال کرنے کی اجازت مل جائے گی ۔ یورپی ائرسیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس 14 سے 16 مئی کو ہوگا۔
واضح رہے کہ پی آئی اے کے اعلیٰ افسران کی ٹیم بھی پیرس کا دورہ کرچکی ہے۔ پی آئی اے کی یورپی ملکوں میں بحالی سے سالانہ اربوں روپے کی آمدنی ہوگی۔ یورپی ملکوں کی پروازوں پر جولائی 2020 میں پابندی لگنے سے پی آئی اے کو اب تک 120 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

Recent Posts

الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12نومبر تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12نومبر تک…

2 mins ago

نیوزی لینڈکے ہاتھوں شکست کی وجہ بیٹرز کا مکمل فلاپ ہونا ہے، سنیل گواسکر بھارتی ٹیم پر پھٹ پڑے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سابق کپتان سنیل گواسکر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش…

6 mins ago

اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنے لمبے بالوں کا راز پہلی مرتبہ بتا دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے سب کی…

11 mins ago

اسلام آباد میں بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم اپنے جوگرز کی وجہ سے پکڑا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم سرگودھا سے اپنے ’سفید…

16 mins ago

26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف فل کورٹ بلائیں، جسٹس منصور اور منیب کا خط، چیف جسٹس کا انکار

دو ارکان جسٹس منصور اور جسٹس منیب نے جسٹس منیب اختر کے چیمبر میں اجلاس…

16 mins ago

ای سی سی نے ایس سی او کانفرنس کے اضافی فنڈ جاری کرنے سے روک دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت اطلاعات، سی ڈی…

21 mins ago