اسلام آباد(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کے لیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کردیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ای سی پی نے ضمنی انتخابات 2024ء میں عوام کی سہولت کو پیش نظر رکھتے ہوئے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر (ای ایم سی سی) قائم کردیا ہے، جس میں عوام کو الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کروانے کی سہولت ہوگی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بروقت ازالے کے لیے شکایات پر فوری طور پر کارروائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے مانیٹرنگ سینٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔
عوام کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کے لیے 4 سطحوں پر کنٹرول سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد کے علاوہ صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر کنٹرول رومز قائم کیےگئے ہیں۔
لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…
لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…