حنا رضوی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا کی چھوٹی بہن و اداکارہ حنا رضوی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں .
ایکسپریس نیوز کے مطابق ‘قدوسی صاحب کی بیوہ’، ‘اُمید’ اور ‘حبس’ جیسے سُپر ہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی حنا رضوی نے گزشتہ روز عمار احمد خان کے ساتھ شادی کی .

41 سالہ حنا رضوی نے اپنی زندگی کے سب سے خاص اور بڑے دن پر گولڈن رنگ کی خوبصورت میکسی زیب تن کی جبکہ اُن کے دولہا میاں نے سفید کُرتے پاجامے کے ساتھ واسکٹ پہنی .

اس جوڑی کی شادی کی تقریب میں سینیئر اداکارہ سنگیتا، اُن کے اہلخانہ، چند قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی جبکہ اداکارہ اپنے بڑے دن پر بہت خوش تھیں . حنا رضوی کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جہاں مداحوں کی جانب سے اداکارہ اور اُن کے شوہر کو شادی کی مبارکباد دی جارہی ہے .

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Irfanistan 🧿 (@irfanistan)

چند روز قبل حنا رضوی نے اپنے مایوں کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے مداحوں کو حیران کردیا تھا، اُن کی مایوں کی تقریب گھر میں ہی منعقد کی گئی تھی جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والے کئی فنکاروں نے شرکت کی تھی .

واضح رہے کہ حنا رضوی نے اپنی بڑی بہن سنگیتا کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے کئی پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کی ہے، اُن کے مشہور ڈراموں میں ‘فیری ٹیل’، ‘بشر مومن’، ‘اُمید’، ‘کالج گیٹ’، ‘بندش’ اور ‘تقدیر’ سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں .

. .

متعلقہ خبریں