محکمہ ایکسائز کے بینکوں کے سربراہان کو خطوط، ٹوکن ٹیکس ادا نہ ہونے پر تادیبی کارروائی کی وارننگ

لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ ایکسائز نے پاکستان بھر کے 26بینکوں کے سربراہان کو خطوط ارسال کر دیئے جس میں 18ہزار 750نادہندہ گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس ادا نہ ہونے پر تادیبی کارروائی کی وارننگ دی گئی ہے .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخی، 100فیصد جرمانہ کیا جائے گا، بینکوں کی جائیداد قرقی و نیلامی کی جا سکتی ہے،خط میں مزید کہا گیا ہے کہ بینک اپنی لیز شدہ گاڑیوں کی ماہانہ اقساط بمعہ سود وصول کرتے ہیں،بینک ایکسائز کا ٹوکن ٹیکس خود ادا کرتے ہیں نہ قسطوں پر گاڑیاں لینے والوں کو تاکید کرتے ہیں،14روز میں ٹیکس ادا نہ ہوا تو رجسٹریشن منسوخی کیساتھ بینک سیل ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں