پنجاب میں مرغی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، سٹیک ہولڈرز سے جواب طلب کرلیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مہنگی مرغی کے معاملے پر کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے سٹیک ہولڈرز سے جواب طلب کر لیا .

روزنامہ جنگ کے مطابق محکمۂ لائیو سٹاک حکام لاہور کا کہنا ہے کہ مرغی مافیا واٹس ایپ گروپس پر ریٹ نکالتے ہیں، پچھلے چند روز میں مرغی کی فی کلو قیمت 200 روپے تک بڑھائی گئی .

محکمۂ لائیو سٹاک حکام کے مطابق پولٹری فارمرز اور ٹریڈرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، دونوں سے اسٹاکس کا ڈیٹا منگوا لیا گیا ہے .

حکام کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس گٹھ جوڑ کا نوٹس لیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں