بشری بی بی کے طبی معائنے کیلئے وزیر صحت قاسم علی شاہ چیف سیکرٹری پنجاب کوایک اور خط لکھ دیا

پشاور (قدرت روزنامہ) بشری بی بی کے صحت کے حوالے سے وزیر صحت خیبرپختونخوا سید قاسم علی شاہ کی جانب سے حکومت پنجاب کو لکھے گئے خط پر یاددہانی خط بھی لکھ دیا گیا اور چیف سیکرٹری پنجاب کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 3 اپریل کو لکھے گیے خط کا ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا .

تفصیلات کے مطابق سید قاسم علی شاہ نے مزید لکھا کہ ’ سابق وزیراعظم عمران خان بشری بی بی کے صحت کے حوالے سے کئی دفعہ تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں ، بشری بی بی کے صحت کے حوالے سے ہمیں بھی شدید تحفظات ہیں ،حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے طبی ماہرین پر مشتمل ٹیم کو بشری بی بی کے طبی معائنے کی اجازت دی جائے .

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بشری بی بی کے صحت کے حوالے سے میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر حکومت پنجاب سے رابطہ کیا تھا اور ایک خط لکھا تھا جس میں وزیر صحت نے سابق وزیر اعظم عمران کی اہلیہ بشری بی بی کی صحت کے بارے میں تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا تھا .

قاسم علی شاہ کا کہناتھاکہ ہم نے خط میں خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ڈاکٹروں پر ُمشتمل پینل کی بشری بی بی کے معائنہ کی درخواست کی تھی، ہم چاہتے ہیں حکومت خیبرپختونخوا کے ڈاکٹروں پر مُشتمل پینل بشری بی بی کا تفصیلی معائنہ کرے ، طبی معائنہ اور صحت کی خدمات تک رسائی ہر انسان کا بنیادی آئنی حق ہے .

. .

متعلقہ خبریں