‘بجرنگی بھائی جان 2’ اور ‘راؤڈی راٹھور 2’ کی اسکرپٹ تیار


ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی فلمساز کے کے رادھاموہن نے بالی ووڈ کی دو بلاک بسٹر فلموں ‘بجرنگی بھائی جان’ اور ‘راؤڈی راٹھور’ کے سیکوئل کی اسکرپٹ تیار کرلی ہیں۔ پروڈیوسر کے کے رادھاموہن نے حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصنف وجیندر پرساد نے ‘راؤڈی راٹھور 2′ کی اسکرپٹ لکھ لی ہے، ہم اب فلم کے لیے اچھی کاسٹ کے تلاش میں ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ‘بجرنگی بھائی جان 2′ پر بھی کام جاری ہے، اس کا اسکرپٹ بھی تیار ہے، ہم نے سلمان خان کو اسکرپٹ دِکھانا ہے، اُس کے بعد دیکھیں گے کہ آگے کیا ہوتا ہے۔
رادھاموہن نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ ‘راؤڈی راٹھور 2′ میں اکشے کمار کام کریں گے یا ان کی جگہ کوئی اور اداکار مرکزی کردار ادا کرے گا جبکہ گزشتہ سال یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ ‘راؤڈی راٹھور 2′ میں سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی مرکزی کردار ادا کریں گی لیکن فلمسازوں کی جانب سے اس خبر کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔
دوسری جانب سال 2021 میں سلمان خان نے ایک ایونٹ کے دوران بجرنگی بھائی جان کے سیکوئل کی تصدیق کی تھی۔ واضح رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کی پروڈکشن میں 45 کروڑ کے بجٹ سے 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ’راؤڈی راٹھور‘ میں اکشے کمار کے مد مقابل سوناکشی سنہا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ فلم نے بھارت میں 133 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔
سال 2015 میں ریلیز ہونے والی سُپر ہٹ فلم ‘بجرنگی بھائی جان’ کی کہانی ایک پاکستانی بچی پر مبنی تھی جو بھارت میں اپنی ماں سے بچھڑ گئی تھی اور بعد میں سلمان خان نے اسے اپنے وطن واپس پہنچایا تھا۔

Recent Posts

گریڈ17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

3 mins ago

صحافیوں کے کیس مفت میں لڑونگا،لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز…

24 mins ago

تعمیراتی شعبے کے لیےبُری خبر، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا…

51 mins ago

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

1 hour ago

صرف2فٹ زمین کی خاطر2بھائی قتل

شکارپور (قدرت روزنامہ)شکارپورمیں صرف دوفٹ زمین کی خاطردوسگےبھائیوں کوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا تفصیلات کےمطابق شکارپورکے…

1 hour ago

وزیراعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے…

4 hours ago