پنجاب حکومت کا مرغی مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، اسٹیک ہولڈرز سے جواب طلب


لاہور (قدرت روزنامہ)محکمہ لائیو سٹاک پنجاب نے کہا ہے کہ مرغی کی قیمتیں باقاعدہ گٹھ جوڑ کرکے بڑھائی جاتی ہیں۔ حکام محکمہ لائیو سٹاک نے پولٹری فارمرز اور ٹریڈرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مافیا کے گٹھ جوڑ کا سخت نوٹس لیا ہے۔
حکام محکمہ لائیو سٹاک کا کہنا ہے کہ عوام کو سستا چکن فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، پولٹری فارمرز اور ٹریڈرز سے سٹاکس کا ڈیٹا منگوا لیا گیا ہے۔ مرغی مافیا ملی بھگت سے واٹس ایپ گروپس پر ریٹ نکالتے ہیں۔ پچھلے چند روز میں مرغی کی فی کلو قیمت میں 200 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے بھی مرغی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے جواب طلب کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ زندہ مرغی 560 سے 580 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ پنجاب سے ا طالوی سفیر کی ملاقات، لائیو سٹاک اور ڈیر ی پراجیکٹ میں سرمایہ کاری پر اتفاق

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازسے اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن نے ملاقات…

2 hours ago

مقبوضہ جموں و کشمیر، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے:مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…

2 hours ago

آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…

2 hours ago

کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ، 4 نوجوان بازیاب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…

2 hours ago

شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو بڑا دھچکا لگ گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…

3 hours ago

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…

3 hours ago