ٹک ٹاک نے انسٹاگرام جیسی ایپلی کیشن متعارف کرادی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کے ٹکر کا نیا پلیٹ فارم متعارف کرادیا۔ٹک ٹاک نے تصاویر شیئر کرنے کا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نوٹس متعارف کرادیا لیکن ابتدائی طور پر اسے محض دو ممالک میں پیش کیا گیا ہے۔
ٹک ٹاک نوٹس کو آسٹریلیا اور کینیڈا میں پیش کیا گیا ہے اور مذکورہ ایپلی کیشن ٹک ٹاک سے الگ ہے، اسے الگ ڈاؤن لوڈ کرنا پڑے گا، تاہم ممکنہ طور پر آگے چل کر دونوں پر کراس شیئرنگ کا فیچر پیش کیا جائے گا۔ ٹک ٹاک نوٹس سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کی طرح ہوگی اور وہاں صارفین ویڈیوز کے علاوہ تصاویر کو طویل کیپشنز اور طویل پوسٹس کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔
اگرچہ کچھ عرصہ قبل ہی ٹک ٹاک نے ٹک ٹاک پر بھی تصاویر شیئر کرنے کا فیچر پیش کیا تھا، تاہم اب کمپنی نے ایک نیا پلیٹ فارم متعارف کرادیا ہے۔ یہ پہلے ہی اطلاعات تھیں کہ ٹک ٹاک جلد ہی انسٹاگرام کے ٹکر کی ایپلی کیشن متعارف کرائے گا اور اب کمپنی نے تصدیق کردی کہ ٹک ٹاک نوٹس کو آزمائشی بنیادوں پر آسٹریلیا اور کینیڈا میں پیش کردیا گیا ہے۔
مذکورہ ایپلی کیشن کی آسٹریلیا اور کینیڈا میں کامیاب آزمائش کے بعد اسے دیگر ممالک میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، تاہم اسے مکمل طور پر 6 ماہ بعد پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

Recent Posts

کون سے اسلامی ملک کی ایئرلائنز تاحال اسرائیلی ایئرپورٹ پر اتر رہی ہیں؟

واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…

9 mins ago

احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش ہے، یہ کامیاب نہیں ہوں گے،نواز شریف

نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…

22 mins ago

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

33 mins ago

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

1 hour ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

1 hour ago

سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت 300 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے پر…

1 hour ago