2024 کے انتخابات دھاندلی زدہ، جعلی حکومت کو نہیں چلنے دیں گے، مولانا فضل الرحمان


پشین(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 2024 کے انتخابات میں 2018 سے زیادہ دھاندلی ہوئی، ہم اس جعلی حکومت کو نہیں چلنے دیں گے . پشین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ بلوچستان کی سرزمین سے اٹھنے والی تحریک پورے ملک میں جائے گی اسے اب کوئی نہیں روک سکتا .


سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ اس بار اسمبلیاں بیچی اور خریدی گئیں، بتایا جائے اسمبلیاں کتنے کتنے میں خریدی گئی ہیں، جے یو آئی کو ہرانے کے لیے سیاستدانوں سے پیسا لیا گیا . انہوں نے کہاکہ ہم نے 2018 کی انتخابی دھاندلی کے خلاف بھی تحریک چلائی تھی اور اب بھی آگے رہیں گے .
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ سیاستدانوں کی آپس کی لڑائی سے اسٹیبلشمنٹ نے فائدہ اٹھایا . انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف 2 بار میرے پاس آئے، ’کل سیٹ نہیں تھی تو دھاندلی تھی، آج سیٹ مل گئی تو دھاندلی نہیں، سیاستدانوں کو سیٹوں پر نہیں بکنا چاہیے‘ .
سابق سربراہ پی ڈی ایم نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ مدارس کے خاتمے کا سوچ رہی ہے مگر یاد رکھو مدارس اسلام کے قلعے ہیں . انہوں نے کہاکہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا مگر یہاں اسلام نظر نہیں آتا، پاکستان کو سیکولر اسٹیٹ کی جانب دھکیلا جارہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں