سندھ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا۔وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں پہلے 5 اور اب 4 روپے کا اضافہ معاشی دہشت گردی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیزل میں مزید 2 روپے کا اضافہ مہنگائی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ اب عوام کو اپنے حق کیلئے باہر نکلنا ہوگا نہیں تو یہ سلیکٹڈ غریبوں سے جینے کا حق چھین لیں گے۔اویس شاہ نے کہاکہ روپیہ ڈالر کے آگے تاریخی سطح پر گراوٹ کا شکار ہے۔صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے پیٹرول کی قیمتوں

کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی جیسی نااہل اور نالائق حکومت آج تک نہیں دیکھی۔ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ عوام نااہل حکومت کی اس ناانصافی کو قبول نہیں کرینگے۔سلیکٹڈ سرکار نے اپنی نااہلی سے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔نیازی صاحب آپکو عوام کا زرہ برابر بھی خیال ہے تو یہ اضافہ فوری واپس لیں۔ترجمان سندھ حکومت نے کہاکہ بدترین مہنگائی نے غریب کو خودکشی پر مجبور کردیا ہے۔عوام حقیقت میں دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔ترجمان سندھ حکومت نے کہاکہ تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا۔سلیکٹڈ حکومت نے عوام کی چیخیں نکلوا کر انہیں گھبرانے پر بھی مجبور کردیا ہے۔مہنگائی کا سیلاب نااہل نیازی سرکار کو بہا لے جائیگا۔

Recent Posts

امیتابھ اور جیا کی شادی خفیہ کیوں رکھی گئی، پنڈت کیوں خلاف تھا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی وڈ کی نامور جوڑی اداکار امیتابھ بچن اور جیا بچن کی…

1 min ago

توشہ خانہ ٹو: خصوصی عدالت کا پیر کو عمران اور بشریٰ کے دلائل سننے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں 23 ستمبر کو بانی…

32 mins ago

صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس جاری کر دیا گیا،صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

33 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس…

47 mins ago

وفاقی حکومت پر سال 2030 تک 49 ہزار 629 ارب روپے کے مقامی قرضے واجب الادا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کے ذمہ سال 2030 تک مجموعی طور پر 49 ہزار 629…

55 mins ago

مارک زکربرگ کی نئی گھڑی کی قیمت آپ کو دنگ کردے گی

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)میٹا کے بانی مارک زکربرگ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک…

1 hour ago