بشریٰ بی بی کی میڈیکل رپورٹس کلیئر آنے پر عظمیٰ بخاری کا ردعمل

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی تمام میڈیکل رپورٹس کلیئر قرار دے دی گئی ہیں، 3 ہفتوں سے زہر کا واویلا مچایا ہوا تھا .

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ رپورٹس آنے کے بعد معمولی نوعیت کے گیسٹرو کی تشخیص ہوئی ہے .

بشریٰ بی بی نے بلڈ ٹیسٹ کروانے کےلیے خون کے نمونے دینا ہی مناسب نہیں سمجھا، یہ تھا وہ زہر جس کےلیے تین روز سے خیبر پختونخوا حکومت سولی پر لٹکی ہوئی تھی؟

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی بدقسمتی ہے یہ جو بھی پروپیگنڈا کرتے ہیں وہ خود ہی ایکسپوز ہوجاتا ہے . جھوٹی ہمدردیاں حاصل کرنے کےلیے پروپیگنڈے، مظلومیت کارڈ زیادہ دیر کارآمد ثابت نہیں ہوتے .

. .

متعلقہ خبریں