سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے بعد شاہ رخ خان کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی

کولکتہ(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے بعد میگا اسٹار شاہ رخ خان کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی رہائش گاہ پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے سے بالی ووڈ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، اس واقعے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے بھارتی حکومت نے سلمان خان سمیت شاہ رخ خان کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ شاہ رخ خان آئی پی ایل کے میچ کے لیے اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو سپورٹ کرنے کے لیے کولکتہ پہنچے تو وہاں سے گھر واپسی پر اداکار کی سیکیورٹی میں کافی حد تک اضافہ دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایئرپورٹ پر شاہ رخ خان کی سیکیورٹی میں اُن کے ذاتی گارڈز سمیت بھارتی پولیس کے اہلکار بھی شامل تھے۔

اس حوالے سے کولکتہ پولیس کے ایک سینئر افسر نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان ایک بین الاقوامی شخصیت ہیں، جب وہ اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے اسٹیڈیم آتے ہیں تو ہم سخت سیکورٹی کو یقینی بناتے ہیں۔

پولیس آفیسر نے مزید کہا کہ سلمان خان کے گھر پر ہونے والے حالیہ واقعے نے ہمیں شاہ رخ خان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مزید سخت اقدامات کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

واضح رہے کہ 14 اپریل کی صبح 5 بجے ممبئی کے علاقے باندرہ میں سلمان خان کی رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر موٹر سائیکل سوار 2 مسلح افراد نے تین راؤنڈز فائرنگ کیے تھے اور پھر دونوں افراد فرار ہوگئے تھے۔

بعدازاں ممبئی پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا، پولیس کے مطابق سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والے وکی صاحب گپتا اور ساگر کو ریاست گجرات کے علاقے بھوج سے گرفتار کیا گیا تھا، دونوں ملزمان کا تعلق لارنس بشنوئی گینگ سے ہے۔

دورانِ تفتیش ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ لارنس بشنوئی نے سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے لیے 4 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا تھا۔

Recent Posts

معاشی اعداد و شمار میں استحکام، پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 16 ملین ڈالر سے زیادہ ہوگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے…

5 mins ago

جامعہ کراچی میں طلبہ سراپا احتجاج کیوں، مطالبات کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جامعہ کراچی میں بھاری فیسوں، پوائنٹس کی کمی اور بنیادی سہولیات کے…

15 mins ago

سردار اختر مینگل کے بعد کیا بی این پی کے سینیٹرز اور ارکان اسمبلی بھی مستعفی ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بدھ کی شب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق رکن قومی اسمبلی…

26 mins ago

حکومت بلوچستان کا تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو بلاسود قرضے دینے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے صوبے کے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں…

33 mins ago

2 برسوں میں 7 ہزار افراد کو بذریعہ بیورو بیرون ملک ملازمت ملی، وزارت برائے سمندر پار پاکستانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ 2 برسوں میں سمندر پار ملازمت کارپوریشن کے ذریعے 7 ہزار…

42 mins ago

معروف قانون دان کا واٹس ایپ ہیک، ہیکر نے دوستوں سے لاکھوں روپے طلب کر لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف قانون دان اور سپریم کورٹ بار کےسابق صدریاسین آزاد کا واٹس…

1 hour ago