دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستان نے بھارت کے خلاف کراٹے کامبیٹ مقابلہ جیت لیا، فیصلہ کن فائٹ میں پاکستان کے شاہ زیب رند نے بھارت کے رانا سنگھ کو ہرایا .
پاکستان کے شاہ زیب نے شروع ہی میں رانا سنگھ کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کردیاجبکہ پہلی فائٹ میں پاکستان کے رضوان علی نے پوون گپتا کو ناک آؤٹ کیا تھا .
دوسری فائٹ میں پاکستان کے فیضان خان بھارت کے ہمانشو کوشک سے شکست کھاگئے تھے . پاکستان نے کراٹے کامبیٹ مقابلہ 1-2 سے اپنے نام کرلیا .
واضح رہے کہ دوسری فائٹ میں پاکستان کے علومی کریم کی جگہ فیضان خان نے شرکت کی تھی . علومی کریم ویٹ مس کرنے کی وجہ سے شرکت سے محروم ہوئے .
. .