ملک بھر میں ضمنی الیکشن کا دنگل، آج کہاں کہاں ووٹ ڈالے جائیں گے؟


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کے 5 اور 16 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات آج ہوں گے، اس موقع پر پنجاب کے 13 شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان میں پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں ری پولنگ بھی 21 اپریل کو ہوگی جبکہ این اے 8 باجوڑ، این اے 44 ڈی آئی خان، این اے 119 لاہور، این اے 132 قصور اور این اے 196 قمبر شہداد کوٹ میں ضمنی انتخاب ہوگا۔
پنجاب سے 12 صوبائی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں 174 امیدوار میدان میں ہیں جہاں ووٹرز کی تعداد 40 لاکھ 44 ہزار 552 ہے اور پنجاب میں 2 ہزار 601 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔
لاہور کے قومی اسمبلی کے ایک جبکہ صوبائی اسمبلی کے 4 حلقوں میں انتخاب ہوگا، پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
این اے 119 سے علی پرویز اور شہزاد فاروق سمیت 9 امیدوار مدمقابل ہیں جبکہ پی پی 147 لیگی امیدوار ملک ریاض اور محمد خان مدنی سمیت گیارہ امیدوار مدمقابل ہیں۔
اس کے علاوہ پی پی 149 سے استحکام پاکستان پارٹی کے محمد شعیب صدیقی اور قیصر شہزاد سمیت 14 امیدوار، پی پی 158 سے لیگی امیدوار چودھری نواز اور سنی اتحاد کونسل کے مونس الہٰی سمیت 22 امیدوار آمنے سامنے ہیں۔
پی پی 164 سے لیگی رہنما راشد منہاس اور سنی اتحاد کونسل کے محمد یوسف سمیت 20 امیدوار مدمقابل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا کے 2 صوبائی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں 14 لاکھ 71 ہزار ووٹرز ہیں اور یہاں 49 امیدوار میدان میں ہیں جس کیلئے 892 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 139 حساس ہیں۔
سندھ میں این اے 196 میں 2 امیدوار میدان میں ہیں، 4 لاکھ 23 ہزار 781 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے اور یہاں 303 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 158 حساس ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان میں 2 صوبائی حلقوں 20 اور 22 میں ضمنی الیکشن ہوگا، صوبے میں 3 لاکھ 96 ہزار 246 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، 354 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔

Recent Posts

سندھ میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان، پنجاب میں اسکولوں کے اوقات تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں آج بھی موسم شدید گرم…

4 mins ago

وزیراعظم کا کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء پر تشدد پر اظہار تشویش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء…

11 mins ago

کرغزستان طلبہ ہنگامہ آرائی، سربراہ بشکیک سٹی داخلہ امور کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبہ پرتشدد کے معاملے…

15 mins ago

پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال کو جاری سرکاری ادویات غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ اسپتال کو جاری کردہ سرکاری…

26 mins ago

زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال، طارق بشیر چیمہ کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر پاکستان مسلم لیگ…

29 mins ago

حافظ آباد: ملزمان پاسکو سینٹر سے 5 ہزار باردانہ لوٹ کر فرار ہوگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حافظ آباد میں پاسکو سینٹر سے ملزمان 5 ہزار باردانہ لوٹ کر…

35 mins ago