پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی وفد کی چینی حکام سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مشترکہ پارلیمانی وفد کی چین میں انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ آف کمیونسٹ پارٹی آف چین (سی پی سی) کی وائس منسٹر سن ہائی ین سمیت زراعت اور ماہرین معاشیات سے ملاقات ہوئی جہاں پاکستان میں روزگار کے مواقع سمیت دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق وائس منسٹر سن ہائی ین نے پاکستانی سیاست میں خواتین کے بڑھتے ہوئے مؤثر کردار کی تعریف کی، وائس منسٹر نے پاکستانی وفد سے گفتگو میں انتخابات کے بعد تشکیل پانے والی نئی حکومت کو مبارکباد بھی دی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں خواتین کی بڑھتی نمائندگی ایک مثبت پیغام ہے، پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے، دو طرفہ تعاون کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانا انتہائی ضروری ہے۔
وائس منسٹر سن ہائی ین نے وفد سے گفتگو میں بتایا کہ کچھ عناصر سی پیک اور ہمیں روکنا چاہتے ہیں کیوں کہ وہ جانتے ہیں کہ سی پیک اہم منصوبہ ہے، چیلنجز ہیں لیکن پاکستان اور چائنہ کو مل کر ان مسائل کو حل کرنا ہے۔
اس موقع پر وفد کے سربراہ سابق وفاقی وزیر سید مرتضی محمود اور رانا ارادت شریف کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر دہشتگردی کی افسوسناک کارروائیاں کر کے پاکستان اور چین کے درمیان دراڑیں پیدا نہیں کر سکتے، یہ عناصر پاکستان کی ترقی کے دشمن ہیں، پاکستان چینی باشندوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کر رہا ہے، دونوں ملک مل کر دہشتگردی کا مقابلا کریں گے۔
ملاقات میں پاکستانی وفد نے حکام سے چینی باشندوں کی ہلاکت کے پر اظہار افسوس کیا اور پاکستان کی جانب سے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے لیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

Recent Posts

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

8 mins ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

19 mins ago

کسی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر نہ کریں ، اداکارہ مشی خان کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…

29 mins ago

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس، شاہ محمود قریشی کو فرد جرم کے لیے 25 نومبر کو پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…

32 mins ago

عمران خان کی رہائی کے لیے فوری بنیاد پر وکالت کی جائے، امریکی ارکان کانگریس کا بائیڈن کو خط

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ کے 46 ارکان کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔امریکی ارکان کانگریس…

49 mins ago

بلوچستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانے والے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات کے علاقے جوہان…

51 mins ago