اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے لانڈھی میں ہونے والے خود کش دھماکے کے زخمی سکیورٹی گارڈ نگر خان کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے پورے واقعے سے متعلق بتایا ہے۔
نگر خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ صبح گاڑی میں جا رہے تھے کہ ایک شخص بھاگتا ہوا آیا، مجھے شک ہوا یہ حملہ کرے گا میں نے فائرنگ کر دی، اسی دوران اس شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
زخمی سکیورٹی گارڈ نے بتایا میرے پیچھے نور محمد تھا اس نے فائرنگ کی تو سامنے سے بھی فائرنگ ہوئی، دہشتگردوں کی گولیاں مجھے اور نور محمد کو لگیں، پیچھے ڈالے میں موجود ساتھیوں نے بھی فائرنگ کی۔
انہوں نے بتایا کہ اس دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ چکی تھی، پولیس نے بھی فائرنگ کی مگر دہشتگرد ہماری فائرنگ سے مر گیا تھا۔
یاد رہے کہ تین روز قبل کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر ہونے والے خودکش حملے میں دو دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوا تھا۔ دھماکے اور فائرنگ کے واقعے میں ایک سکیورٹی گارڈ اور ایک راہگیر زخمی بھی ہوئے تھے۔
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…