کراچی(قدرت روزنامہ) ڈیفنس کے علاقے میں دوست نے دوست کو گھر کے سامنے ایک درجن سے زائد گولیاں مار کر قتل کر دیا، قاتل نے پہلے ویگو گاڑی کی عقب سے رپیٹر اور نائن ایم ایم پستول سے گولیاں برسائیں پھر گاڑی سے گھسیٹ کر سڑک پر لٹا کر گولیاں ماریں اور فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق درخشان کے علاقے ڈیفنس فیز 5 خیابان جانباز بنگلہ نمبر 23 کے سامنے فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، مقتول کی لاش اور زخمی کو ابتدائی طور پر کلفٹن میں واقعے نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں سے لاش اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 45 سالہ ہمایوں ولد علی محمد داؤد اور زخمی کی حمام کے نام سے کی گئی، مقتول کو ذاتی رنجش کے باعث اس کے دوست فہد خان عرف فدی نے اس کے گھر کے سامنے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔
مقتول، اس کے بچوں اور گھر کی خواتین کو دینی تعلیم دینے والے مولانا کے بیٹے مولانا یونس نے بتایا کہ مقتول فہد دو بچوں کا باپ تھا، بیٹا 10 سال کا جبکہ بیٹی چھوٹی ہے، مقتول دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، مقتول کے ویسے تو متعدد کاروبار ہیں تاہم اس کا صدر اکبر مارکیٹ میں موٹر سائیکل کا شو روم بھی ہے۔ قاتل کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ فہد ہمایوں کا خالہ زاد بھائی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے قبل مقتول ہمایوں سی ویو کے قریب اپارٹمنٹ میں اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھا تھا کہ وہاں فہد خان آیا اور ہمایوں سے کسی بات پر جھگڑا کیا تاہم دوستوں نے بیچ بچاؤ کرایا، ہمایوں اپنے دوست کے ساتھ گھر اپنی ویگو گاڑی نمبر LD-7772 میں گھر جانے کے لیے نکلا تو فہد خان اس کا پیچھا کرتے ہوئے اس کے گھر تک آیا اور جیسے ہی گاڑی گھر کے گیٹ کے سامنے رکی تو ملزم فہد نے پہلے ویگو گاڑی میں عقب سے نائن ایم ایم پستول اور رپیٹر سے فائرنگ کی جس سے ہمایوں سر میں گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے علاقے کے متعدد بنگلوں کے چوکیداروں اور گارڈز کے سامنے ہمایوں کو گھسیٹ کر گاڑی سے نیچے سڑک پر گرایا اور جسم کے مختلف حصوں پر گولیاں مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ مقتول کے سر، چہرے، گردن اور جسم کے دیگر حصوں میں 15 سے زائد گولیاں اور چہرے لگے ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر درخشاں تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے گولیوں کے 15 سے زائد خول ملے ہیں جو پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیے، مقتول کی گاڑی کے پچھلے حصے اور شیشے پر متعدد گولیوں اور چھروں کے نشانات ہیں۔
واقعے میں معمولی زخمی ہونے والے مقتول کے دوست حمام کو بیان لینے کے لیے تھانے منتقل کیا گیا، حمام واقعے کا عینی شاہد بھی ہے۔ واقعہ لڑائی جھگڑے کے بعد پیش آیا پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…
اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…
اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…