لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے تمام امیدوار واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ووٹر باہر نکل رہا ہے جو خوش آئند ہے، چند دنوں میں پنجاب کے عوام کو ریلیف دیا۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں جلد لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ اسکیم متعارف کروائیں گے، میرا مشن نواز شریف کے ویژن کو آگے بڑھاناہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے۔
واضح رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
قومی اسمبلی کے جن حلقوں میں ضمنی انتخاب ہورہا ہے ان میں پنجاب کے 2، خیبر پختونخوا کے 2 اور سندھ کا 1 حلقہ شامل ہے۔ صوبائی اسمبلیوں کی جن نشستوں پر ضمنی الیکشن ہو رہا ہے ان میں پنجاب اسمبلی کی 12، بلوچستان اور سندھ کی 2، 2 نشستیں شامل ہیں۔
لاہور (قدرت روزنامہ)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں کوئی…
پشاور (قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر سے جامعات کی چانسلرشپ کااختیار…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کےساتھ قرض معاہدے میں…
کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)یوٹیوب میں ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو اس پلیٹ…
کراچی (قدرت روزنامہ )اداکارہ سارہ خان کے شوہر گلوکار فلک شبیر نے شوہروں کو خوش…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون…